وزیر خارجہ سے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ملاقات مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک September 23, 2019
خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی فوٹو:ٹوئٹر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے نے نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، ہندوستان نے 5 اگست سے بدترین کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی، خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں