کراچی کے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کا حکم

اگر ایک بندہ بھی پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


ویب ڈیسک September 23, 2019
اگر ایک بندہ بھی پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر افتخار شالوانی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہران ہوٹل کے سامنے اور آواری ٹاور کی طرف والے گٹر کو پتھر ڈال کر بند کیا گیا تھا، کل شام کو 49 انچ ڈائیا میٹر کے پتھرگٹرسے نکالے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑا جائے، اگر ایک بندہ بھی پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا کچرے کی صفائی میں کوئی کردار نہیں، مراد علی شاہ

کراچی میں صفائی ستھرائی کی انتہائی ناقص صورتحال ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ شہر میں کچرے پر بھی سیاست جاری ہے جبکہ بلدیاتی اور صوبائی حکومتوں میں سے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں اور ایک دوسرے کو خراب صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر میں چار دن کی کوششوں کے بعد گٹر لائن سے بھاری پتھر برآمد

سازش کے تحت شہر کے گٹروں اور سیوریج لائنوں کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے مٹی کی بوریوں اور پتھروں کے ذریعے بند بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں