اسلام آباد میں ججزکے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، سرکلر


ویب ڈیسک September 23, 2019
جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اورسوشل میڈیا سائیٹس استعمال نہیں کرسکتے، سرکلر: فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی عدلیہ کے ججزکے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کردی۔

جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس استعمال نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

جوڈیشل کمپلیکس کی اسپیشل کورٹس کے ججزکوبھی سرکلرپرعمل کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج ایسٹ اورسیشن جج ویسٹ کوسرکلرکی کاپیاں تمام ججزتک پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں