سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران ہی ہے برطانیہ

سعودی عرب اور امریکا نے بھی حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا

تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران ہی حملوں کا ذمہ دار ہے۔ بورس جانسن ( فوٹو: فائل)

ZIMBABWE/SOUTH AFRICA/DALE STEYN/IMRAN TAHIR/CRICKET:
امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر فضائی حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد برطانیہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں: امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای میں فوجیں بھیجنے کا اعلان

بورس جانسن نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکی قیادت میں عسکری اتحادی میں برطانیہ کے شریک ہونے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں میں برطانیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔


یہ خبر پڑھیں: حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان

ایران پر پابندیوں یا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں برطانوی وزیراعظم نے ان سنی کرتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا جب کہ بریگزٹ ڈیل پر پہ در پہ ناکامیوں کا سوال بھی گول کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں :حملہ کرنے والا ملک خود میدان جنگ بن جائے گا، ایران

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں تیل کی بڑی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں نہ صرف تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا بلکہ دنیا کو تیل کی فراہمی بھی معطل رہی تھی، سعودی عرب اور امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔
Load Next Story