پولیس کانسٹیبل سمیت چھہ افراد کی بیس سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

انصاف فراہم نہ کیا گیا تو خود سوزی کرلوں گی، صائمہ بی بی


ویب ڈیسک August 31, 2012
صائمہ بی بی نےبتایاکہ ملزمان صلح نہ کرنے اور پولیس اہلکار کا نام لینےپر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ جھوک اترا کےعلاقے میں پولیس کانسٹیبل کی سربراہی میں چھ افرادنے بیس سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔

تھانہ جھوک اترا کےعلاقے بیٹ چین والا کی رہائشی صائمہ بی بی نے عدالت کےباہر میڈیا کو بتایا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالستارسمیت چھ افراد نے اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

صائمہ بی بی نے کہاکہ جھوک اترا پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے میرا بیان قلمبند نہیں کررہی۔

صائمہ بی بی نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس افسروں نےاسے انصاف فراہم نہ کیا تو وہ خود سوزی کرلےگی۔

صائمہ بی بی نےبتایاکہ ملزمان صلح نہ کرنے اور پولیس اہلکار کا نام لینےپر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں