ڈالر کی قدر بڑھنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونا 87 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 75 ہزار 360 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک September 23, 2019
دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 75 ہزار 360 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 87 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروبار کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر کا 21 پیسے کے اضافے سے آغاز ہوا، اور دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 24 پیسےکا اضافہ ہوا اور ڈالر 156 روپے 07 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 31 پیسے پر بند ہوا، تاہم اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 30 پیسے کی سطح پرمستحکم رہا۔

انٹر بینک میں سونے کی قدر بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 3 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1520 ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 87 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 75 ہزار 360 روپے پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں