وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو کشمیر اور خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اعلامیہ
وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائنز پر ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائنز پر برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ تناوٴ، افغان مفاہمتی عمل اور افغانستان میں امن کی کوششوں سمیت علاقائی امور پربھی بات چیت کی۔ ملاقات میں کشمیر کی صورتحال کو بھی زیرغور لایا گیا، جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب کو کشمیر اور خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی خطرناک صورت حال سے بچنے کے لئے کرفیو فی الفور اٹھایا جائے، اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف بڑھا جائے، اس کے لئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کا کہنا تھا کہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات اور برطانوی شاہی جوڑ ے کے دورہ پاکستان پر بات چیت کی گئی اور دونوں سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔