ماورا حسین کا ’’ذہنی اضطراب‘‘ کا شکار ہونے کا اعتراف

میں دن میں ایک مرتبہ اس کیفیت کا سامنا کرتی ہوں، ماورا حسین

میں دن میں ایک مرتبہ اس کیفیت کا سامنا کرتی ہوں، ماورا حسین فوٹو: فائل

معروف اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی اضطراب کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اس دوران ماورا کے مداحوں میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ سماجی بیزاری اور تناؤ کی شکار ہیں تو اس پر ماورا نے حیرت انگیز جواب دیا۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2liG2KAKCn/"]

اداکارہ نے بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ میں پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی اضطراب کی شکار ہوں اور میں دن میں ایک مرتبہ اس کا سامنا کرتی ہوں۔ جو کوئی بھی یہ پڑھ رہا ہے اور اس بے چینی سے گزررہا ہے تو وہ جان لے کہ ہم سب اس سے گزررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین سے قبل حریم فاروق اور منشا پاشا سمیت بہت سی اداکارائیں بھی بیماری میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر چکی ہیں۔
Load Next Story