کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر چین کا تعاون قابل تحسین ہے وزیر خارجہ

چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک September 23, 2019
چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں، شاہ محمود قریشی . فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے امن واستحکام کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں