سام سنگ گیلکسی ’فولڈ فون‘ اس جمعے کو ریلیز کیا جائے گا
کمپنی کے مطابق 27 ستمبر کو اے ٹی اینڈ ٹی اور ان لاک ورژن امریکا میں 1980 ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے
سام سنگ کے اپنے فولڈ ہوجانے والے انقلابی فون میں بعض نقائص دور کرنے کے بعد کہا ہے کہ آخر کار تہہ ہوکر بند ہوجانے والا اسمارٹ فون جمعہ 27 ستمبر کو پہلے امریکا میں فروخت کےلیے پیش کیا جارہا ہے۔
اس فون کو کیریئر پر اے ٹی اینڈ ٹی پیش کرے گا جبکہ دوسرا ورژن ان لاک ہوگا۔ امریکا میں یہ پہلی مرتبہ سلیکٹ، اے ٹی اینڈ ٹی اور بیسٹ بائے کے اسٹورز پر آن لائن دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 1980 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ یہ فائیو جی کی سپورٹ بھی رکھتا ہے۔
اس کےلیے ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ان کی تفصیلات بعض صحافیوں کے سامنے پیش کی گئی ہیں۔ ان میں سب سے اہم تبدیلی اسکرین پروٹیکٹر بھی ہے۔ کمپنی سے وابستہ زیک نیلسن نے کہا ہے کہ اسے ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے اور یہ دیرپا اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی کھولنے اور بند کرنے کے عمل میں اسکرین پرلگنے والے نشانات کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ صارفین ایک ایپ، ویب سائٹ اور فون لائن کے ذریعے بھی مدد حاصل کرسکیں گے۔ بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ سام سنگ اس ضمن میں خاص گارنٹی بھی دے گا لیکن اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
اگرچہ گیلکسی فولڈ کو دوبارہ لانچ کیا گیا ہے تاہم اس بار عوام نے اس سے زیادہ توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔