دھونی کے گلوز پر فوجی نشان پر اصرار اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا ونود رائے
مجھے کونسل کے قواعد و ضوابط دکھائے گئے جس میں واضح تھا کہ ٹیم یا مینوفیکچرز کے سوا کسی کا لوگو نہیں ہونا چاہیے، ونود
بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مہندرا سنگھ دھونی کے گلوز پر موجود فوجی نشان پر اصرار اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا۔
ونود رائے نے کہاکہ میرا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا لوگو لگا بھی ہے تو آئی سی سی کو کیا مسئلہ ہو گا، مگر مجھے 11 صفحات پر مشتمل کونسل کے قواعد و ضوابط دکھائے گئے جس میں واضح تھا کہ ٹیم یا مینوفیکچرز کے سوا کسی کا لوگو نہیں ہونا چاہیے۔