پی ڈبلیو ڈی سفید ہاتھی ہے ہاؤسنگ اسکیمیں شیخ چلی کا خواب بن چکی ہیں سینیٹ کمیٹی

ملازمین کوتنخواہیںتک نہیں ملتیں، بیوروکریسی عیاشیوںمیںمصروف ہے،مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے،چیئرمین

ملازمین کوتنخواہیںتک نہیں ملتیں، بیوروکریسی عیاشیوںمیںمصروف ہے،مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے،چیئرمین. فوٹو: فائل

BAHAWALPUR:
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ وتعمیرات نے کہاہے کہ وزارت ہائوسنگ کے محکموں میں اندھیرنگری چوپٹ راج ہے۔

وزا رت میںمارشل لا ایڈمنسٹریٹرکی ضرورت ہے،کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے،ملازمین کوتنخواہیںتک نہیںملتیں،بیوروکریسی سے گٹھ جوڑ کے باعث افسران عیاشیوںمیںمصروف ہیں،پی آئی اے، اسٹیل ملزریلوے کے بعدپی ڈبلیوڈی بھی سفید ہاتھی بن چکا ہے، چیئرمین کمیٹی شاہی سیدنے کہاکہ سابق دورکے عوامی مفادکے منصوبوں کوختم نہ کیاجائے ،وزیراعظم کے ہائوسنگ پروجیکٹ میںشفافیت کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی میںارکان پارلیمنٹ،سول سوسائٹی اورمیڈیا کوبھی نمائندگی دی جائے، قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹر شاہی سیدکی صدارت میں ہوا، کمیٹی کوبتایاگیاکہ وزارت ہائوسنگ واینڈورکس کے ذیلی اداروںکی ملی بھگت سے سرکاری مکانوں اور سرکاری سیکٹروں میں قابضین نے عرصہ دراز سے قبضہ کررکھاہے، وزیراعظم کی بے گھرافرادکے لیے سستی ہائوسنگ اسکیم کے تحت16 سے 19 لاکھ روپے میںمکان خریدنا انتہائی مشکل ہے جبکہ وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کی بے گھراورکم آمدن افرادکیلیے زیرغور ہائوسنگ اسکیمیں شیخ چلی کاخواب ہیں۔




چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ حکومت کی منشا اورسنجیدگی پرشک نہیں، چاروں صوبوںسے سرکاری زمین کی تفصیلات کا انتظار ہے، وزیرمملکت ہاؤسنگ عثمان ابراہیم نے کہاکہ وزیراعظم کی سستے گھراسکیم کی تکمیل کی خاطروزارت ہائوسنگ وتعمیرات میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ،بے گھرلوگوںکوگھرفراہم کرنے کا وعدہ پوراکرینگے۔سینیٹرعبدالنبی بنگش نے کہاکہ ذاتی زمین پر قبضہ چھٹرالیاجاتا ہے لیکن ہربڑے شہراوروفاقی دارلخلافہ میں سرکاری ہزاروںکینال پرقبضہ مافیا موجودہے،سینیٹرشاہی سید نے کہاکہ بیساکھیوںکے بغیرمنتخب حکومت کو مزدوروں کوبھوک سے نجات دلاناچاہیے اور وزارت خزانہ سے فنڈزحاصل کر کے تنخواہیںدی جائیںاورکہا کہ نیسپاک اورآرمی انجینئرکورس سے تجربہ کارافسرکوسفید ہاتھی پی ڈبلیوڈی کا ڈی جی تعینات کرکے مارشل لائی قوانین کے ذریعے لوٹ ماراوراقربا پروری کاخاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story