امریکی سینیٹر شیروڈ براؤن کامودی کوخطمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، شیروڈ براؤن

کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، شیروڈ براؤن فوٹو:فائل

BHAKKAR:
امریکی سینیٹرشیروڈ براؤن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیروڈ براؤن نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، کشمیریوں کےتحفظ اورسلامتی کےلیےاقدامات کیےجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےکشمیرمیں ہزاروں اضافی دستےتعینات کیےہیں، جبکہ کشمیرمیں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس بندکرکےلوگوں کو رابطوں سےمحروم کیاگیا۔


شیروڈ براؤن نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، جس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں موجود مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ریاست اوہائیوکےسینیٹرشیروڈ براؤن3سینیٹ کمیٹیوں کےبھی رکن ہیں۔
Load Next Story