پشاور میں ایک سال کے دوران قتل کے387 واقعات

پشاور پولیس نے 900 میں سے 700 ملزمان گرفتار کیے اور ان کے چالان عدالتوں میں پیش کیے


ویب ڈیسک September 24, 2019
سال 2019 میں پشاور میں قتل کے اب تک 51 واقعات رونما ہوچکے ہیں فوٹوفائل

ایک سال کے دوران پشاور میں قتل کے 387 مقدمات وقوع پزیر ہوئے جب کہ اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں ضلع پشاور میں قتل کے 387 مقدمات وقوع پزیر ہوئے۔ پشاور پولیس نے 900 میں سے 700 ملزمان گرفتار کیے اور ان کے چالان عدالتوں میں پیش کیے۔ جب کہ اغوا براۓ تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا تاہم مغوی بازیاب کرالیاگیا اور چالان عدالت میں پیش کیاگیا۔

برخلاف مال کے 725 مقدمات درج کیے گئے اور تیس کروڑ میں سے 17 کروڑکی اشیا برآمد کی گئیں، جب کہ 1060 ملزمان گرفتارکیے گئے۔

دوسری جانب سال 2019 میں پشاور میں قتل کے اب تک 51 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 170 میں سے 110 ملزمان کوگرفتار کیاگیا اور اغوا براۓ تاوان کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ برخلاف مال کے 82 مقدمات درج ہوۓ۔ ڈیڑھ کروڑ کی اشیا چوری ہوئیں جبکہ ایک کروڑ کی اشیا برآمد کی گئیں۔

180ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے چالان عدالت میں پیش کیے گئے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز اور افسروں کوہدایات دی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں