وزیراعظم نے لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح کردیایومیہ 360 ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل

لطیف گیس فیلڈ سے ملنے والی گیس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ بچے گا، وزیراعظم نواز شریف

لطیف گیس فیلڈ سے ملنے والی گیس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ بچے گا، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم نواز شریف نے خیرپور میں واقع لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح کردیا ہے جس سے یومیہ 360 ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔


وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لطیف گیس فیلڈ خیر پور کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے لطیف گیس فیلڈ خیرپور کا افتتاح کیا، لطیف گیس فیلڈ آسٹریلیا کی کمپنی او ایم وی بھی شراکت دار ہے، وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح میرے لئے باعث افتخار ہے، گیس فیلڈ منصوبے سے توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے میں مدد ملے گی، اس سے ملنے والی گیس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ بچے گا اور نئی پٹرولیم پالیسی سے ایک نیا دور شروع ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو او ایم وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف گیس فیلڈ 2007 میں دریافت ہوئی تھی اور اس سے حاصل ہونے والی گیس نیشنل گرڈ اسٹیشن کا 3 فیصد ہے، گیس فلیڈ کو 50 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کے ذریعےسواں پراسیسنگ پلانٹ سے منسلک کیا گیا ہے، تاکہ گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والی گیس ساون پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوجائے، جبکہ اس پراجیکٹ میں 70 فیصد حصہ پاکستان کا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story