سندھ ہائیکورٹ کا سابق صدر آصف زرداری کی خصوصی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم

سابق صدر ذاتی خرچے پر بھی اپنی سیکیورٹی کے انتظامات کرسکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا حکم


ویب ڈیسک October 03, 2013
طالبان نے میری اہلیہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا اسی طرح شدت پسند مجھے بھی قتل کرسکتے ہیں، سابق صدر کی درخواست کا متن۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت کو آصف زرداری کی خصوصی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے دائر کی جانے والی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، رینجرز اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ طالبان نے ان کی اہلیہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا اسی طرح شدت پسند انہیں بھی قتل کرسکتے ہیں اس لئے انہیں خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق اور سندھ حکومت کو ان کی خصوصی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم دے دیا ہے، اس کے علاوہ سابق صدر ذاتی خرچے پر بھی اپنی سیکیورٹی کے انتظامات کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |