سندھ حکومت کا کچرا پھینکنے اور گٹر میں پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی پر انعام کا اعلان

کچراپھینکنے اور گٹرمیں اینٹیں، رضائیاں ڈالنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دیاجائے گا، سعید غنی


ویب ڈیسک September 24, 2019
کراچی کےدعویدارہی اسے گنداکررہےہیں،وزیراطلاعات سندھ فوٹوفائل

سندھ حکومت نے شہر میں کچرا پھینکنے اور سیوریج لائنوں میں پتھر اور رضائیاں ڈالنے والوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے دعویدارہی اسے گندا کررہےہیں، کراچی میں جان بوجھ کرمسائل پیدا کیے جارہے ہیں۔ ایک شخص کو میں نے خود سڑک کے کنارے سے کچرا اٹھا کر بیچ میں ڈالتے ہوئے دیکھا، میں نے کچرا پھینکنے والے شخص کی تصاویربھی لیں۔ مجھے بتایا گیا کہ کل صفائی کی گئی آج پھر اس جگہ پرانا کچرا ڈالا گیا۔



وزیرا طلاعات سندھ نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم سے بہتری آنا شروع ہوئی ہے اور اس کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔ کچرا یا ملبہ سڑکوں پر پھینکنا جرم ہے ایسا نہ کیاجائے، سڑکوں پرکچرا پھینکنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔



سعید غنی نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنزمیں پتھر پھینکنے والوں کی ویڈیوبنائیں، کچراپھینکنے والوں کی نشاندہی کرنیوالوں اور گٹرمیں اینٹیں اور رضائیاں ڈالنے والوں کی اطلاع دینے والوں کوایک لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔ حکومت اکیلے کراچی کےمسائل حل نہیں کرسکتی۔ واٹربورڈ کو کام سے روکنے کے لئے مخالفین نے دھرنادیا، گٹرمیں کچرا ڈالنےکی واٹس ایپ نمبر 03000084296 پراطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں