وزیراعظم نوازشریف نے منموہن سنگھ کیلئے دیہاتی عورت کا لفظ استعمال نہیں کیادفتر خارجہ

وزیراعظم اورمنموہن سنگھ کے درمیان نیویارک میں ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جس میں تمام باہمی امور زیر غور آئے،دفتر خارجہ


ویب ڈیسک October 03, 2013
دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے ایک اہم ملک کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، ترجمان اعزاز احمد چوہدری فوٹو : فائل

FAISALABAD: دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان نیویارک میں ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جس میں تمام باہمی امور زیر غور آئے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ویزر اعظم کا نیویارک کا دورہ کامیاب رہا اور انہوں نے اپنے دورے کے دوران اقوام عالم کو پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا، دنیا کو باآور کرایا گیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے ایک اہم ملک کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں نواز شریف اور من موہن کے درمیان ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جس میں تمام باہمی امور زیر غور آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے من موہن سنگھ کے لیے دیہاتی عورت کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ میڈیا میں اس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور اس حوالے سے پالیسی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں