اولڈایریا میں اضافی نفری کے باعث بھتہ خوری کم ہوئی ایس ایس پی ساؤتھ
پولیس کی مشقوں کا آغاز،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شام 6سے رات11بجے تک ہورہے ہیں
MUMBAI:
ایس ایس پی ساؤتھ آٓصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی زیادہ تر وارداتیں شام چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک ہوتی ہیں اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ اور اغوا سمیت دیگر وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس کی 250 اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، ساؤتھ زون میں جنرل مشقوںکا آغاز کیا گیا ہے جس میں پولیس کسی بھی عمارت کو اپنے گھیرے میں لیکر اس کی تلاشی لیکر اپنی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں 24 گھنٹے کے دوران شہر میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں10افراد ہلاک ہوئے جس میں 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک شخص کو ذاتی دشمنی کی بنا پر اور ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا جبکہ قتل کی4 وارداتوں کے بارے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ پانچوں اضلاع ایسٹ پولیس نے7 ، ساؤتھ پولیس نے36 ، ویسٹ پولیس نے7 ، ملیر پولیس نے12 اور سینٹرل پولیس نے5ملزمان کوگرفتارکر کے 22 پستول اور دیگر سامان برآمدکیا ۔