کنگ خان کو بھارتی عوام نے سب سے زیادہ ’’رعب دار شخصیت‘‘ قرار دیدیا

سروے میں رنبیر کپور دوسرے اور ہریتھک روشن تیسرے نمبر پر رہے


ویب ڈیسک October 03, 2013
سروے میں عوام نے بڑی تعداد میں شاہ رخ خان کے حق میں ووٹ دیئے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو بھارتی عوام نے مردوں میں سب سے زیادہ رعب دار شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بھارت میں کرائے گئے ایک سروے میں عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کی نظر میں مردوں میں سب سے زیادہ رعب دار شخصیت کس کی ہے، جواب میں عوام کی بڑی تعداد نے 47 سالہ شاہ رخ خان کے لئے ووٹ دیئے جبکہ رنبیر کپور اس حوالے سے سروے میں دوسرے اور ہریتھک روشن تیسرے نمبر پر رہے، سروے میں عوام نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو بھی چوتھی رعب دار شخصیت قرار دیا جبکہ اداکار ارجن رامپال، جان ابراہم، رنویر سنگھ اور ایوشمان کھرانہ کو بھی عوام نے رعب دار شخصیات میں شمار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں