نازک نظر آنے والی کرینہ اب مرد اداکاروں کی طرح اپنے ’’سکس پیکس‘‘ بنائیں گی

کرینہ کپور نے سکس پیکس بنانے کا فیصلہ کرن ملہوترا کی فلم ’’شدھی‘‘ کے لئے کیا ہے


ویب ڈیسک October 03, 2013
کرینہ کپور نے سکس پیکس بنانے کا فیصلہ کرن ملہوترا کی فلم ’’شدھی‘‘ کے لئے کیا ہے۔ فوٹو : فائل

اب تک اداکاروں کو تو فلم کے کردار کے لئے باڈی بلڈنگ اور سکس پیکس بناتے دیکھا ہے لیکن اب نازک نظرآنے والی بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے سکس پیکس بنائیں گی۔

بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور نےکرن ملہوترا کی فلم ''شدھی'' میں اپنے کردار کو حقیقت سے قریب تر بنانے کے لئے باڈی بلڈنگ کرکے اپنے ''سکس پیکس'' بنانے کا فیصلہ کیا، فلم میں وہ منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔ کرینہ کپور اپنی ایک اور نئی فلم ''گوری تیرے پیار میں'' کے لئے مارشل آرٹس کی تربیت بھی حاصل کریں گی، فلم میں ہیرو کا کردار ہریتھک روشن ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں