شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پیٹرولیم کمپنی کے 4 ملازمین اور 2 ایف سی اہلکار شہید

ماڑی پٹرولیم کمپنی کئی برسوں سے علاقے میں گیس اور تیل تلاش کررہی ہے

ماڑی پٹرولیم کمپنی کئی برسوں سے علاقے میں گیس اور تیل تلاش کررہی ہے فوٹو: فائل

اسپین وام میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں مصروف ماڑی پٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے 4 ملازمین اور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فروسز کی بھاری نفگری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی علاقے میں گیس اور تیل کی تلاش کیلئے کام کررہی ہے۔
Load Next Story