14 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی لاہورہائیکورٹ

صوبے میں 4 نومبر تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور14دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کرادیئے جائیں گے، پنجاب حکومت


Online/ October 03, 2013
اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر سے قبل کرانے کے اعلان کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ تاریخ تک بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو پھر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

لاہورہائی کورٹ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے 3 سال قبل دائر کی گئی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جس پر پنجاب حکومت نے 3 سال گزر جانے کے بعد عدالت میں اپنا بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ 4 نومبر تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور 14 دسمبر تک صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ 14 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو پھر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |