صدر کے 2عہدے لاہور ہائی کورٹ نے5 رکنی بینچ بنا دیا
5 ستمبر کو سماعت ہوگی عدالتی حکم کے باوجود صدرسیاست میں حصہ لے رہے ہیں، پٹیشنر
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے صدرکے دوعہدوںکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلیے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست میں کہاگیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود صدر پاکستان نے ایک عہدہ نہیں چھوڑا اور وہ بدستور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطابندیال کریں گے جبکہ دیگر ممبران میںجسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس شیخ نجم الحسن،جسٹس ناصر سید شیخ اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔کیس کی سماعت5 ستمبر کو ہو گی۔
بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطابندیال کریں گے جبکہ دیگر ممبران میںجسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس شیخ نجم الحسن،جسٹس ناصر سید شیخ اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔کیس کی سماعت5 ستمبر کو ہو گی۔