احد رضا میرنے شہرت کی اصل وجہ بتادی
دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں، احد رضا میر
معروف اداکار احد رضا میر نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں اب وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا اورمیری شہرت کی اصل وجہ بھی پاکستان ہے۔
احد رضا میر نے ایک ویب سائٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بطور قوم ہم تقسیم ہو سکتے ہیں، خود کو مزید منتشر کر سکتے ہیں یہاں تک کہ انفرادی طور پر ہم اس موڑ پر بھی آسکتے ہیں کہ ' تم یہ ہو' اور ' میں وہ ہوں' بھی کہہ سکتے ہیں لیکن جب وطن کی بات آتی ہے تو ہم پاکستانی متحد ہو جاتے ہیں۔
احد رضا میر نے کہا کہ میرے نزدیک یہ تمام باتیں بہت عجیب و غریب ہیں کیوں کہ مجھ میں وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ چکا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا۔ اور یہاں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ میں کہاں جا رہا ہوں خواہ میں اپنی جائے پیدائش کینیڈا ہی کیوں نہ جا رہا ہوں میں ہر جگہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں اور میری شہرت کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔
واضح رہے کہ احد رضا میر فلم 'پرواز ہے جنون' میں ایئر فورس آفیسر ، ڈرامہ آنگن میں سیاست دان اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے نئے ڈرامے 'عہدِ وفا' میں آرمی کیڈٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں