چین میں حیرت انگیز طورپر 2سال کا بچہ حاملہ ہوگیا

بچہ اس صورت حال میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا اور بروقت تشخیص نہ ہونے پر اس کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک October 03, 2013
بچہ اس صورت حال میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا اور بروقت تشخیص نہ ہونے پر اس کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی، ڈاکٹرز ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چين ميں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے 2 سالہ بچے کے پیٹ میں پرورش پانے والے دو نامکمل بچے نکال لئے۔

چین کے سرکاری ادارے کے مطابق دو سالہ بچے کے پیٹ میں شدید درد رہتا تھا جس پر ان کے والدین نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا، جنہوں نے ايم آر آئی، ايكسریز اور الٹراساؤنڈ كے بعد یہ خبر سنا کر بچے کے والدین کو حیرت زدہ کردیا کہ ان کا بچہ پیدائشی طور پر حاملہ ہے اور اس کے پیٹ میں دو انسانی ایمبریو پرورش پارہے ہیں۔

معالجین نے کئی گھنٹے طویل آپریشن کرکے بچے کے پیٹ سے دو نامکمل بچے نکال دیے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچہ اس صورت حال میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا اگر اس سلسلے میں اقدام نہ اٹھائے جاتے تو بچے کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیدا ہونے والی پیچیوگیوں کے باعث ماں کی کوکھ میں ایک سے زائد پلنے والے ایمبریو کبھی کبھار ایک بچے کے جسم کے اندر پلنا شروع ہوجاتے ہیں تاہم اس طرح کا معاملہ کروڑوں بچوں میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتا ہے اور وہ بھی شاذ و نادر ہی سامنے آپاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں