آزاد کشمیرمیں زلزلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا جانی ومالی نقصان پردکھ اورغم کا اظہار
مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں، جام کمال خان
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلو چستان نے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں شدید زلزلے سے ہو نے والے نقصانات پر دکھ و افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیرمیں زلزلے سے تباہی، 19 افراد جاں بحق
واضح رہے آزاد کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے جاں بحق اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔