عوام کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی پرویز رشید
حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے جب کہ معاشی استحکام کے لئے بھی سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کڑوی گولی تھا اور بیمار معیشت کے علاج کے لئے عوام کو یہ کڑوی گولی نگلنا پڑے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے جب کہ معاشی استحکام کے لئے بھی سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سستی بجلی کے ذرائع پیدا کرنےکی ضرورت ہے جس کے لئے 8 سے 9 سال کا عرصہ درکار ہے، سستی بجلی پیدا کر کے ملک میں سرمایہ کاری بڑھائی جا سکتی ہے، ہم صرف اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے بلکہ 5 سالوں کے دوران کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں، توانائی بحران کے خاتمے کےلئے آذربائیجان اور روس سے بات چیت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت بجلی پر 126 ارب روپے کا خسارہ برداشت کررہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 200 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، ملک میں42 فیصد شہری 200 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جن کی تعداد 8 کروڑ بنتی ہے۔