شدت پسند کارروائیوں کے باوجود حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہے سرتاج عزیز

طالبان کے درجنوں گروپس حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں، مشیرخارجہ سرتاج عزیز

مذاکرات کے ذریعے طالبان کو ایک اور موقع فراہم کیا جا نا چاہئے، سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ حکومت شدت پسند کاررائیوں میں اضافے کے باوجود طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔


اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے طالبان کو ایک اور موقع فراہم کیا جا نا چاہئے، شدت پسندوں کی کارروائیوں کے باوجود مذاکرات کا راستہ کھلا رہنا چاہئے کیونکہ طالبان کے درجنوں گروپس حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں تاہم مذاکرات کا مقصد دہشت گرد کارروائیوں کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے پشاور میں گزشتہ ماہ چرچ پر ہونے والے خودکش دھماکوں سمیت دیگر 2 حملوں سے بھی لا تعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت دیکھے گی کہ اگر طالبان ان دھماکوں میں ملوث نہیں تو پھر کون سے عوامل ان کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
Load Next Story