خواتین قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عطیہ بتول 8 روز سے لاپتہ کوچ ندیم ظفر گرفتار

عطیہ بتول 26 ستمر کو لاہور کے علاقے جیل روڈ سے لاپتہ ہوئیں، اہل خانہ


ویب ڈیسک October 03, 2013
پولیس نے کوچ ندیم ظفر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی عطیہ بتول گزشتہ 8 روز سے لاپتہ ہیں، پولیس نے کوچ ندیم ظفر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کھلاڑی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عطیہ بتول 26 ستمبر کو گھر سے نکلیں اور لاہور کے علاقے جیل روڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ عطیہ بتول کے اہل خانہ کا خیال تھا کہ وہ خود ہی کہیں چلی گئی ہیں تاہم 8 روز گزرنے کے بعد بھی رابطہ نہ ہونے پر عطیہ بتول کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں درج کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق کلب میں پریکٹس کے دوران عطیہ بتول اور کوچ ندیم ظفر کے درمیان تلخیوں کے باعث شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عطیہ بتول کی کمشدگی میں ندیم ظفر ملوث ہیں جب کہ پولیس نے بھی عطیہ بتول کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد شک کی بنیاد پر کوچ ندیم ظفر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں