بھارت ميں ہر 9 منٹ بعد ایک شادی شدہ شخص خودكشی كرتا ہے رپورٹ

بھارت میں ہرسال 64 ہزار شادی شدہ شخص خود کشی کرتے ہیں۔

بھارت میں ہر سال تقریبا شادی شدہ 32 ہزار خواتين بھی خودكشی كا ارتكاب کرتی ہیں۔ فوٹو: فائل

اپنے آپ کو دنیا میں کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں ہر9 منٹ بعد ایک شادی شدہ شخص خودكشی كرتا ہے جس سے ہرسال 64 ہزار افراد زندگی كی بازی ہار جاتے ہیں۔


ہريديانيسٹ آف فيملی ہارمنی نامی ايک اين جی او كے صدر ڈی ايس راو نے اپنے ايک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ميں خودكشی كرنے والے شادی شدہ مردوں كی تعداد خودکشی کرنے والی شادی شدہ عورتوں سے زيادہ ہے، گزشتہ برس بھارت میں شادی شدہ مردوں كی خودكشی كی کے 64 ہزار کیسز رپورٹ کئے گئے جبكہ شادی شدہ 32 ہزار خواتين نے بھی خودكشی كا ارتكاب كيا۔

ایس ڈی راو ان كا كہنا تھا كہ اس حوالے سے مردوں اور خواتين ميں شعور اجاگر كرنے كی اشد ضرورت ہے تاكہ ان كے خاندان والوں كو نقصان سے بچايا جاسكے۔
Load Next Story