یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز بند ہوجائیں گے مرتضیٰ وہاب

ڈنگی کے بعد ملیریا نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ،امراض مچھروں کے کاٹنے سے جنم لے رہے ہیں، مشیر ماحولیات

یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز بند ہوجائینگے،مرتضیٰ وہاب فوٹو فائل

KOCHI, INDIA:
وزیر اعلیٰ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کرنے والوں نے بھی پابندی کی حمایت کی ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


مشیر ماحولیات نے کہا کہ پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے اس مثبت اور انقلابی اقدام کو سراہتے ہوئے یکم اکتوبر سے بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

مشیر ماحولیات نے کہا کہ حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ پلاسٹک انڈسٹری بند ہو کیونکہ اس صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے مگر ماحول دشمن پلاسٹک بیگز ہمارے شہر کی خوبصورتی کو داغدار کررہے ہیں۔
Load Next Story