شائقین کا طنز نظرانداز چہرہ شاداب کرنے کیلیے حفیظ نے سیاہ مٹی مل لی

ان تصاویر سے ایک بار پھر شائقین کو آل رائونڈر کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔


Sports Desk September 25, 2019
ان تصاویر سے ایک بار پھر شائقین کو آل رائونڈر کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ نے شائقین کے طنز کو ہوا میں اڑا کر مزید تصاویر شیئر کردیں۔

محمد حفیظ ان دنوں کیریبیئن لیگ کھیلنے کیلیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں، حفیظ کپتان ٹیم پیٹریاٹس کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ سینٹ لوشیا میں معروف گندھک کے چشمے پر گئے،اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں کی مٹی لگانے سے چہرہ شاداب ہوتا ہے، حفیظ نے پورے جسم پر وہی سیاہ مٹی لگائی ہوئی تھی۔

ان تصاویر سے ایک بار پھر شائقین کو آل رائونڈر کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔ کسی نے کہا کہ پاکستان میں کیچڑ کم تھا جو وہاں جاکر مل لیا، ایک نے تو حد کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کراچی کے کسی نالے میں گرگئے ہیں، ایک نے بالی ووڈ فلم میں نالے میں گرنے والے ایک کیریکٹر کی تصویر شیئر کردی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سینٹ لوشیا میں غروب آفتاب کا منظر پیش کرنے کے دوران اپنی بغیر شرٹ کے تصویر شیئر کرنے پر بھی وہ شائقین کے مذاق کا نشانہ بن گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں