لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا رونالڈو تقریب میں نہیں آئے

میسی نے پہلی بار2016 سے دیا جانے والا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔


AFP September 25, 2019
میسی نے پہلی بار2016 سے دیا جانے والا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ارجنٹائن کے لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔

ایک ماہ قبل یوئیفا اعزاز پانے والے ورجیل وان ڈیجک کو فیفا ایوارڈ کیلیے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ اس لیے میسی کے انتخاب پر حیرت ظاہر کی گئی، میسی نے پہلی بار2016 سے دیا جانے والا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

ابتدائی دونوں ایوارڈز کرسٹیانورونالڈو کے نام رہے تھے جو اس بار تقریب میں شریک ہی نہیں ہوئے، وہ اور میسی دونوں ہی فیفا ورلڈ الیون میں شامل ہیں۔اب فٹبالرز کی نگاہیں بیلون ڈی آر پر مرکوز ہوچکیں جس کا اعلان 2 دسمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔