یورو ایشین کانفرنس کشمیر پر قرارداد پر بھارتی وفد مشتعل

ترکی،ایران، یو اے ای اور دیگر ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی۔


Numainda Express September 25, 2019
ترکی،ایران، یو اے ای اور دیگر ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی۔ فوٹو : فائل

یورو ایشین کانفرنس میں روڑے اٹکانے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی تقریر کے دوران بھارتی وفد ہلڑ بازی کرتا رہا،مسئلہ کشمیر پرقرار دادپیش کرنے پربھارتی وفد مشتعل ہوگیا۔

سلیم مانڈوی والا نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکانفرنس کے شرکاء بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،کشمیر سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں ظلم اور جبرسے انسانوں کی مرضی کو دبایا نہیں جاسکتا،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے،شرکاء کشمیر،فلسطین اور میانمار میں مظالم کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر جمہوری قوتیں عوام کو ڈرا دھمکا کر مذاکرات کے راستے بند کررہی ہیں،کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈااوردنیا کیلئے ٹیسٹ کیس آواز اٹھانے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ ترکی،ایران، یو اے ای اور دیگر ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں