شہبازشریف کا پاکستان اورکشمیرکازکی بھرپورحمایت کرنے پرترکی کا شکریہ

امت مسلمہ کے مفاد اور جذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدراورلائق تحسین کردارادا کیا، شہباز شریف


September 25, 2019
پاکستان اور ترکی دو سچے دوست اور قابل اعتماد بھائی ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کے مفاد اور جذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدر اور لائق تحسین کردار ادا کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کے لئے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اورکشمیر کازکی بھرپورحمایت کرکے ترکی نے دوستی کا حق ادا کیا۔ پاکستان اور ترکی دو سچے دوست اور قابل اعتماد بھائی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہرپاکستانی کو اپنے ترک بھائی پرفخرہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پرترکی نے واضح، دوٹوک اور واشگاف موقف اپنایا، امت مسلمہ کے مفاد اورجذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدراورلائق تحسین کردار ادا کیا۔

،شہبازشریف نے کہا کہ ترکی نے واضح موقف کے اظہارسے کشمیریوں کوپیغام دیا کہ وہ تنہا نہیں، عوام اوراپنی جانب سے ترکی کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں