ٓآزاد کشمیرزلزلہ شوبزفنکار’متاثرین اورپاکستان‘ کی حفاظت کیلئے دعاگو
پاکستان کے نامور گلوکارو اداکار علی ظفر نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پرآزاد کشمیر میں ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں استعمال کیے جانے والے ایمرجنسی نمبرزبھی شیئر کرائے اور پاکستانیوں کو احساس دلایا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ہمایوں سعید نے زلزلہ متاثرین کی حفاظت کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ ہم سب کو قدرتی آفات سے بچائے اور ہماری حفاظت کرے۔
اداکارہ ارمینا خان نے کہا میری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھے ہیں۔ زلزلے کے بعد جو تصاویر سامنے آرہی ہیں انہیں دیکھ کر میں سخت صدمے میں ہوں۔ ارمینا خان نے سب کو اپنی حفاظت کرنے کی تلقین کی۔
اداکارشان نے بھی گزشتہ روز آنے والے زلزلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سب کی حفاظت کے لیے دعا کی۔