بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی


ویب ڈیسک September 25, 2019
سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں