مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کردی


ویب ڈیسک September 25, 2019
احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کردی فوٹو:فائل

PESHAWAR: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے خلاف چودھری ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز اور یوسف عباس پر نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت کرنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزمان کو ذہنی اذیت دی جاتی ہے، گزشتہ 7 روز میں ملزمہ سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔

احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں