کیپٹنر صفدر نے مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل فون لے لیا

ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک September 25, 2019
ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون لے لیا۔

احتساب عدالت میں دوران سماعت جب مریم نواز کٹہرے میں کھڑی تھیں تو اسی دوران ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مریم نواز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو۔

اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اس شخص سے موبائل فون لے لیا جب کہ لیگی وکلا ء نے ویڈیو بنانے والے شخص کو باہر نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ قبل ازیں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب کی گاڑی سے نیچے اترتے ہی مریم کو اپنے حصار میں لے لیا اورکمرہ عدالت تک انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |