جس کے شناختی کارڈ پر نام کے ساتھ شریف لگتا ہے وہ ختم کروالیں مریم اورنگزیب

عمران خان کو تمام نا اہلیوں کا جواب دینا ہوگا اور اب ڈیل عمران خان مانگے گا، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 25, 2019
عمران خان کو تمام نا اہلیوں کا جواب دینا ہوگا اور اب ڈیل عمران خان مانگے گا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ پر نام کے ساتھ شریف لگتا ہے وہ ختم کروالیں کیوں کہ نیب صرف نوازشریف کا احتساب کررہی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم پاکستان پر حکومت کر رہا ہے، آج عدالت میں لکھا گیا کہ جس کمپنی کا الزام مریم پر لگایا گیا وہ ان کے بالغ ہونے سے پہلے کی بنی ہے، نیب نے کہا کہ ابھی ہم نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بھی تفتیش کرنی ہے، میں یہ پاکستانیوں سے کہوں گی کہ جس کے ساتھ شناختی کارڈ پر نام شریف لگتا ہے وہ ختم کروا لیں کیوں کہ یہ نیب صرف نواز شریف کا احتساب کر رہی ہےجس کے تمام احکامات بنی گالا سے آتے ہیں اور یہ بنی گالا نہیں فنی گالا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی سوال کرے کہ مہنگائی کی شرح کیوں بڑھی، کوئی سوال کرے کہ پاکستان کا اتنا برا حال کیوں ہے تو اس کو جیل میں ڈال دو، پنجاب میں بھی نالائق وزیراعلی تعینات ہے، یہ نااہل ڈینگی پر بھی قابو نہیں کر سکے، 10 ہزار مریض جن کو ڈینگی برادرا کہتے تھے انہوں نے ڈینگی پر قابو پایا، ڈینگی ہیلپ لائن 6 سال سے شہباز شریف بنائی ہوئی ہے، عمران خان کو تمام نا اہلیوں کا جواب دینا ہو گا، ہم پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اب ڈیل عمران خان مانگے گا اور عمران خان آج کل جو بیان دے رہے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے لیکن ہم عمران کو غدار نہیں کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |