قصور کی ننھی زینب کے والد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسن مقرر

زیادتی کا شکار معصوم بچوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کروں گا، امین انصاری


ویب ڈیسک September 25, 2019
زیادتی کا شکار معصوم بچوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کروں گا، امین انصاری

ننھی زینب کے والد امین انصاری کو قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں ننھی زینب کے والد امین انصاری کو قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے اس بات کا اعلان گزشتہ روز قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے بعد زینب کے گھر ان کے والد امین انصاری سے ملاقات کے بعد کیا۔

اس موقع پر چئیر پرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، زینب کے واقعہ کے بعد امید تھی کہ ان واقعات میں کمی آئے گی لیکن بدقسمتی سے ایسے واقعات دوبارہ رونما ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ زینب کے والد امین انصاری زیادتی کا شکار بچوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر زینب کے والد امین انصاری نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ زیادتی کا شکار معصوم بچوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں