خیبرپختونخوا حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کارغیرقانونی قرار

عدالت کا صوبائی حکومت کو 7 دن کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم


ویب ڈیسک September 25, 2019
عدالت کا صوبائی حکومت کو 7 دن کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم، فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 7 روز کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ نے اپوزیشن ممبران کی جانب سے فنڈز کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے غیرقانونی طور پر فنڈز اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین میں تقسیم کئے، وزیراعلیٰ نے ایک دستخط پر دوسرے حلقے کے فنڈز سوات منتقل کئے جو غیرقانونی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے کابینہ سے منظوری لیے بغیر ایک دستخط پر ترقیاتی فنڈز منتقل کئے جب کہ آئین کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر پہلا حق ترقی پذیر علاقوں کا ہوتا ہے، صوبائی حکومت نے خلاف ورزی کی ہے اور وزیراعلی نے ایک دستخط پر دوسرے حلقے کے فنڈز سوات منتقل کیے جوکہ غیر قانونی ہے۔

عدالت نے نئی پالیسی بنانے تک ترقیاتی فنڈز اور بیرونی ممالک کی امداد کے استعمال پر بھی پابندی لگادی اور 7 روز کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں