زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے آرمی چیف

متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد سے حالات جلد معمول پر آ جائیں گے،آرمی چیف


ویب ڈیسک September 25, 2019
ضلعی انتطامیہ کی مدد کر کے جلد حالات معمول پر لائیں گے، آرمی چیف فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جلد ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میرپور میں جاتلاں کینال روڈ کا فضائی جائزہ لیا، جب کہ متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے جاری انتظامات بھی دیکھے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے متاثرہ علاقوں میں جلداز جلد بحالی کا کام مکمل کرکے حالات اور زندگی کو معمول پر لائیں گے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں