ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
فی تولہ سونا 88500 روپے اور دس گرام سونا 75874 روپے کا ہوگیا
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 514 کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 156 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 17 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 25 پیسے پر برقرار رہا۔
ڈالر کی معمولی قدر بڑھنے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1529 ڈالر پر پہنچ گئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 88 ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 75 ہزار874 روپے پر پہنچ گئی۔