نمرتا کیس میں مہران ابڑو کے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کا ریکارڈ مل گیا

نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، ایف آئی اے رپورٹ


ویب ڈیسک September 25, 2019
نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، ایف آئی اے رپورٹ، فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نمرتا قتل کیس میں مہران ابڑو کی جانب سے مٹائے گئے پیغامات اورنمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نمرتا قتل کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے کیے لیکن مہران ابڑو نے آخری وقت میں نمرتا کو جواب دینا بند کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، نمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا جب کہ مہران ابڑو نے جو پیغامات مٹائے ان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے مہران ابڑو کا ایک بار پھر بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نمرتا کیس میں نیا موڑ؛ متوفیہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی، ملزم مہران ابڑو کا بیان

واضح رہے کہ نمرتا کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ اور مہران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

16 ستمبر کو آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل سے نمرتا چندانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ سندھ حکومت نے نمرتا چندانی کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں