کراچی سمیت سندھ بھر میں سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر پابندی پان تھوکنا بھی جرم

کچرا پھینکنے والے کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے اور اسے جیل میں بند کیا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک September 25, 2019
گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے والے شخص کو پولیس گرفتار کرکے جیل میں بند کرے گی، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو:فائل

صوبہ سندھ میں گھر سے باہر کچرا پھینکنے یا پان تھوکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے صفائی مہم کی کوشش ناکام ہونے کے بعد کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں کھلے مقامات، سڑکوں، گلی، محلوں اور ساحل پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جب کہ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں کے باہر کچرا پھینکناممنوع قرار اور قابل سزا جرم تصور ہوگا، تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھینکنے اور ممنوعہ جگہ پر پان تھوکنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے والے شخص کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے اور اسے جیل میں بند کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے اور اس پر پابندی کا اطلاق فوری اور صوبے بھر میں ہوگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں