کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

بارشوں کا سلسلہ 30ستمبر تک برقراررہ سکتا ہے


Staff Reporter September 26, 2019
بارشوں کا سلسلہ 30ستمبر تک برقراررہ سکتا ہے فوٹو:فائل

شہرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی لہر میں جزوی کمی آگئی۔

بارش سے قبل شہر کی فضاؤں پر گہرے بادل اور کالی گھٹائیں چھا گئیں جبکہ کئی علاقوں میں کالی آندھی بھی چلی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 30ستمبر تک برقراررہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ریکارڈ ہوئی،زیادہ سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 36.2ملی میٹرریکارڈ ہوئی،بارش سے قبل شہر میں حدت محسوس کی گئی، شہر میں گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35.5ڈگری رہا،گزشتہ روز بھی ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمول طورپرزیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 36.2ملی میٹر ریکارڈ ریکارڈ ہوئی۔ لانڈھی میں 12ملی میٹر،گلستان جوہر میں 9،گلشن حدید 7،اولڈ ائرپورٹ،یونیورسٹی روڈ،پہلوان گوٹھ 3ملی میٹر جبکہ صدر میں 2.5اورپی اے ایف مسروراور فیصل بیس پر 1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،بارش سے قبل شہر میں حسب سابق گرمی کی شدت برقراررہی،جس کے دوران ہو امیں نمی کاتناسب دن کے وقت 78فیصد تک بڑھنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے کو مون سون کی آخری بارش نہیں کہہ سکتے،کیونکہ موجودہ مون سون کا سلسلہ 5اکتوبرتک برقراررہ سکتا ہے،جس کے دوران نادرن ایریاز جبکہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں