پاک سری لنکا کرکٹ میچز کیلیے ٹریفک پلان تیار شٹل سروس چلے گی
ٹریفک پولیس کے2ہزارافسراوراہلکارڈیوٹی دیں گے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹریفک پولیس کراچی نے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے میچز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔
شہربھر سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ ٹکٹ ہوں گے انھیں گاڑیاں پارک کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی دکھانا ہوگا 4 پارکنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جن میں اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، غریب نواز فٹبال گراؤنڈ نزد ملینیم مال، ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ اور پارکنگ گراؤنڈ رعنا لیاقت گرلزکالج شامل ہیں، ضلع غربی سے آنے والے شائقین براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر10 ، حسن اسکوائر سے بائیں جانب سے اردو یونیورسٹی گراؤنڈ پہنچے گے۔
ملیر اور شرقی کے رہائشی براستہ صفورا نیپا اور سہراب گوٹھ گلشن چورنگی سے بائیں جانب اے جی سندھ یوٹرن سے اردو یونیورسٹی گراؤنڈ پہنچیں گے، ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، ملینیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا اورغریب نواز فٹبال گراؤنڈ پہنچے گے۔
ضلع جنوبی، سٹی اورکورنگی ڈیفنس کے رہائشی شارع فیصل، شارع قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسائٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر بیت المکرم مسجد کے سامنے یوٹرن لے کر ایکسپو سینٹر پہنچے گے ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10 حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ، بیت المکرم مسجد کے سامنے یوٹرن لر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر ایک پہنچیں، شہری گراؤنڈز میں گاڑی پارک کر کے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر2 سے اسٹیڈیم جاسکیں گے ، شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریاز سے نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شارع فیصل سے کارساز جانب اسٹیڈیم عام پبلک کو جانے کی جازت نہیں ہوگی ، شہری مشکلات سے بچنے کے لیے کارساز، شارع فیصل راشد منہاس روڈ ، اوراسی طرح ایئرپورٹ سے آنے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ ، ملینیم اور نیپا کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ، راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالیما عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ،نیپا ، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔
شہری یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جیل چورنگی سے شہید ملت روڈ یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال آنے والے شہری نیو ٹاؤن تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگا، شائقین کرکٹ کو ٹکٹ دکھا کر آگے جانے کی اجازت ہوگی، یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ضلع وسطی،شرقی ،ملیر، جنوبی اورغربی والے شہری لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک، ماڑی پور اورسہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں سہراب گوٹھ سے جانب نیپا لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سڑکوں پر کھڑی نہ کریں بلکہ پارکنگ کے مقامات پرہی پارک کریں، نیشنل اسٹیڈیم کے قریب رہائش پذیر افراد کو شناختی کارڈ دکھا کر رہائشی مقام تک جانے کی اجازت ہوگی، میچ سہ پہر 3 بجے سے رات 11بجے تک جاری رہے گا ایس او پی کے تحت میچ سے 3 گھنٹے قبل راستے بند کیے جائیں گے اور متبادل راستے کھول دیے جائیں گے پریشانی کی صورت میں شہری رہنمائی کیلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں، واٹس ایپ نمبر 03059266907 اور ایف ایم ریڈیو 88.6 سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔