بھارت کا معطلی کا بہانہ بناکر زمبابوے کی میزبانی سے انکار سری لنکا کو بلا لیا

زمبابوے نے حال ہی میں بنگلادیش میں ایک ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لیا، اسے صرف آئی سی سی ایونٹس سے معطل کیا گیا ہے۔

زمبابوے نے حال ہی میں بنگلادیش میں ایک ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لیا، اسے صرف آئی سی سی ایونٹس سے معطل کیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے معطلی کا بہانہ بناکر زمبابوے کی میزبانی سے انکار کردیا اور اب اس کی جگہ سری لنکا سے 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی۔


بی سی سی آئی نے اعلامیہ میں کہاکہ چونکہ آئی سی سی نے زمبابوے کو معطل کررکھا ہے اس لیے ہم نے ان کی جگہ آئندہ برس کے آغاز میں سری لنکا کو 3 ٹی 20 میچز کیلیے مدعو کیا ہے۔ یہ مقابلہ بالترتیب 5، 7 اور 10 جنوری کو منعقد ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زمبابوے نے حال ہی میں بنگلادیش میں ایک ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لیا، اسے صرف آئی سی سی ایونٹس سے معطل کیا گیا ہے۔
Load Next Story